راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نےایک بڑی کارروائی کےدوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 50خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کردر اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے …
ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام ، 50خوارج جہنم واصل

مزید خبریں
راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نےایک بڑی کارروائی کےدوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 50خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کردر اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جبکہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے،
آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔








