طلال چوہدری کا آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008ءسے 2013ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے کئی سکینڈل منظر عام …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رُکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008ءسے 2013ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے کئی سکینڈل منظر عام پر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اپنی دور حکومت میں منظر عام پر آنے والے سکینڈلز اور سوئیس اکانٹس کے بارے میں جواب دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ زرداری نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کیوں نہیں کیا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے توانائی کی قلت اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا آغاز کیا ہے جس سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا اور حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply