عارف حبیب لمیٹڈ کا منافع ایک سال میں 243فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):عارف حبیب لمیٹڈ کا منافع ایک سال میں 243فیصد بڑھ گیا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران عارف حبیب لمیٹڈکا منافع 618ملین روپے رہا ہے جبکہ30ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کو 180.2 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح ایک سال کے دوران عارف حبیب کے منافع میں 437.8 ملین روپے …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):عارف حبیب لمیٹڈ کا منافع ایک سال میں 243فیصد بڑھ گیا۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران عارف حبیب لمیٹڈکا منافع 618ملین روپے رہا ہے جبکہ30ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے کمپنی کو 180.2 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

اس طرح ایک سال کے دوران عارف حبیب کے منافع میں 437.8 ملین روپے یعنی 243 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔