عاطف اکرام شیخ کی پی آئی اے کے کامیاب بولی دہندہ عارف حبیب گروپ کو مبارکباد

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پی آئی اے کے کامیاب بولی دہندہ عارف حبیب گروپ کو مبارکباد دی ۔منگل کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کو شفاف …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پی آئی اے کے کامیاب بولی دہندہ عارف حبیب گروپ کو مبارکباد دی ۔منگل کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کو شفاف انداز اور تیز رفتاری سے مکمل کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے عمل میں شریک تمام کاروباری ادارے قابلِ اعتماد اور اچھی ساکھ کے حامل تھے جس سے پورے عمل پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کا یہ اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی پر اعتماد کیا جس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کو سرکاری اداروں کے خسارے کی مد میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے جس سے قومی معیشت پر شدید دباؤ پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خسارے کا شکار دیگر سرکاری اداروں سے جان چھڑانے کے لئے بروقت نجکاری ناگزیر ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں بھی جامع اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بھی بروقت ممکن بنائے گی۔