عالمی ادارہ صحت کا طالبان کی ہیلتھ ورکر کی نقل و حرکت پابندی ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

لندن ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے طالبان کی جانب سے افغان علاقوں میں ہیلتھ ورکرز کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ طالبان نے رواں برس اپریل میں عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس کے کارکنوں پر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی طبی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی تھی۔ طالبان …

لندن ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے طالبان کی جانب سے افغان علاقوں میں ہیلتھ ورکرز کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ طالبان نے رواں برس اپریل میں عالمی ادارہ صحت اور ریڈ کراس کے کارکنوں پر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی طبی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی تھی۔ طالبان کی اس پابندی کے بعد افغانستان میں پولیو کے مرض کے پھیلنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ پابندی کے بعد سولہ مریضوں میں پولیو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ دنیا میں افغانستان ا±ن چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو مرض پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں