عالمی اقتصادی جریدہ ’بلوم مبرگ‘کی پاکستانی معشت کے حوالے سے رپورٹ

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) عالمی اقتصادی جریدہ ’بلوم مبرگ‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے ماہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل ہو جائیگا،اس مثبت تبدیلی کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی سٹاک ایکسچینج کا رخ کر لیا۔گلوبل ایکس مورگن ایم ایس سی آئی پاکستان ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) کے قیام کے دو سال بعد رواں سال یکم مئی سے …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) عالمی اقتصادی جریدہ ’بلوم مبرگ‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے ماہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شامل ہو جائیگا،اس مثبت تبدیلی کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی سٹاک ایکسچینج کا رخ کر لیا۔گلوبل ایکس مورگن ایم ایس سی آئی پاکستان ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) کے قیام کے دو سال بعد رواں سال یکم مئی سے 24مئی تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ منگل کو سال کے سب سے زیادہ پاکستانی حصص خریدے۔گلوبل ایکس کے ڈائریکٹر ریسرچ جے جیکب نے جریدے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان ،چھوٹے تالاب میں ایک بڑی مچھلی کی پوزیشن سے بڑے تالاب میں چھوٹی مچھلی کی پوزیشن پر جا رہا ہے۔اس مثبت پیشرفت سے پاکستان عالمی منظر نامے پر آجائیگا،جہاںپہلے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے پر تذبذب کا شکار تھے اب بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی سٹاک ایکسچینج کا رخ کر لیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فنڈز (ای ٹی ایف) کے اثاثے رواں سال چار گنا اضافے کیساتھ بڑھ کر 4کروڑ8لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔جریدے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئی ایم ایف سے امداد لیکر پیمنٹ آف بیلنس بحران کو ٹال دیا اور چین سے لیا گیا قرضہ انفرا سٹرکچر منصوبوں میں استعمال کیاجارہا ہے۔انوسٹمنٹ بنک قاہرہ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرنٹیئر مارکیٹس علی ہالپے نے جریدے کو بتا یا کہ ایم ایس سی آئی (ابھرتی معیشتوں)میں شمال ہونے سے ایک روز قبل(31مئی)تک پاکستانی حصص میں 500ملین ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply