عالمی برادری انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرے، پوپ فرانسس

ویٹی کن۔ 31 جولائی (اے پی پی) پوپ فرانسس نے عالمی رہنماوں پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری انسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرے۔ ویٹیکن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی رہنماوں پر زور دیا ہے کہ انسانوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑے عزم کا مظاہرہ کریں۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا …

ویٹی کن۔ 31 جولائی (اے پی پی) پوپ فرانسس نے عالمی رہنماوں پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری انسانوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرے۔ ویٹیکن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی رہنماوں پر زور دیا ہے کہ انسانوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑے عزم کا مظاہرہ کریں۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ انسانی سمگلنگ دراصل انسانی غلامی کی جدید قسم کے مترادف ہے۔ انسانوں کی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے اپنے اس بیان میں پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ انسانوں کے سمگلر ہر سال ہزاروں افراد کو استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔

Leave a Reply