اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایماندار، با اعتماد اور نیک نام وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرر ہی ہے جبکہ پانامہ پپیرز میں ملوث نواز شریف کو چور کے طور پر یاد کر رہی ہے ۔ انہوں نے جمعہ کو پی ٹی وی سے گفتگو …
عالمی برادری ایماندار وزیراعظم کی قائدانہ خصوصیات کی تعریف کر رہی ہے ، عمر سرفراز چیمہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ایماندار، با اعتماد اور نیک نام وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی صلاحیتوں کو تسلیم کرر ہی ہے جبکہ پانامہ پپیرز میں ملوث نواز شریف کو چور کے طور پر یاد کر رہی ہے ۔ انہوں نے جمعہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے چارٹرآف ڈیموکریسی نہیں بلکہ چارٹر آف ڈکیتی پر دستخط کیے تھے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے احتساب کے عمل کے بغیر ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کیے ۔ آصف علی زرداری حدیبیہ پیپرز مل میں نوازشریف کی منی لانڈرنگ کے بارے میں اچھی طرح آگاہتھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنے دور حکومت کے دوران سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ ایک مجرم دوسرے مجرم کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کرتا ۔انہوں نے کہا کہ اب لوگ بدعنوانی کے چیمپئن آصف علی زرداری اور نواز شریف سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بدعنوان عناصر ، لٹیروں اور چوروں کے خلاف احتساب کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے اقتدار میں آئی ہے.عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز احتساب کرنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے ۔








