عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے، بھارتی جارحیت اور تشدد آمیز اقدامات غیور کشمیریوں کے حوصلوں اور جدوجہد کو دبا نہیں سکتے، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے، بھارتی جارحیت اور تشدد آمیز اقدامات غیور …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے، بھارتی جارحیت اور تشدد آمیز اقدامات غیور کشمیریوں کے حوصلوں اور جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے مقبوضة کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنےوالے کشمیریوں پر تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر 15دسمبر کو کشمیری رہنماﺅں اور کارکنوں کو ’آننت ناگ چلو‘ریلی میں شرکت سے روک کر گرفتار کیا جو کشمیری عوام کے اجتماع اور احتجاج کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے ،تشدد آمیز کارروائیاں اور بھارتی حکام کی جارحیت کشمیری عوام کے حوصلوں اور عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply