اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے66 لاکھ روپے اضافی رقم کےلئے درخواست کی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان کرکٹ …
عالمی بلائنڈ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے66 لاکھ روپے اضافی رقم کی درخواست کی ہے،سید سلطان شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے66 لاکھ روپے اضافی رقم کےلئے درخواست کی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے66لاکھ روپے کی اضافی رقم مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے تحریری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سبحان احمد کو مراسلہ بھیجوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ آئندہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں 24 میچ متحدہ عرب امارات اور فائنل سمیت 7 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور پاکستان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔








