عالمی بینک نے بنگلہ دیش میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے 150 ملین ڈالر اضافی امداد کی منظوری دے دی

ڈھاکا ۔ 27 جون(اے پی پی) عالمی بینک نے بنگلہ دیش میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے 150 ملین ڈالر کی اضافی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی اضافی امداد کا مقصد بنگلہ دیش میں صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا اور شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی امداد کی منظوری سے …

ڈھاکا ۔ 27 جون(اے پی پی) عالمی بینک نے بنگلہ دیش میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے 150 ملین ڈالر کی اضافی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی اضافی امداد کا مقصد بنگلہ دیش میں صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز پر قابو پانا اور شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی امداد کی منظوری سے بنگلہ دیش کو ہیلتھ پراجیکٹس کیلئے عالمی بینک کی مجموعی امداد 508.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں 2007 ءسے 2014ءکے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران ہسپتالوں میں تربیت یافتہ عملہ کے ذریعے زچگی کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 42 فیصد ہو گئی ہے۔

Leave a Reply