عامر جمال کی اپنے ٹیسٹ کیریئر کے پہلے میچ میں شاندار بائولنگ ، 6کھلاڑی آئوٹ کر دیئے

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان فاسٹ بائولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ابتدائی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،27 سالہ عامر جمال ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ پرتھ ٹیسٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عامر جمال نے پہلی …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کےنوجوان فاسٹ بائولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ابتدائی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،27 سالہ عامر جمال ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عامر جمال نے پہلی اننگز میں 6 آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور نتھین لیون کی وکٹیں حاصل کیں۔عامر جمال کی شاندار بائولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔عامر جمال آسٹریلیا میں ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

پاکستان کے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی، ابرار احمد نے بھی پہلے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے عارف بٹ، محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی، ابرار احمد اور شاہد آفریدی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میلبورن کے مقام پر 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید خبریں