عام انتخابات کےلئے راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں پولنگ کا عمل جاری

راولپنڈی۔ 25 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات کےلئے راولپنڈی ضلع میں پولنگ کا عمل جاری ہے، راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 15 نشتوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بلا تعطلشام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے کامیاب انعقاد کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں 30 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی …

راولپنڈی۔ 25 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات کےلئے راولپنڈی ضلع میں پولنگ کا عمل جاری ہے، راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 15 نشتوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بلا تعطلشام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کے کامیاب انعقاد کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں 30 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ راولپنڈی کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر صبح آٹھ بجے سے ہی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں جن میں بڑی تعداد بزرگ ووٹرز کی تھی۔ این اے 59 کے بیشتر پولنگ سٹیشنز پر صبح آٹھ بجے سے ہی مرد اور خواتین ووٹرز کا رش تھا۔

مزید خبریں