اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان خود مختار اور ذمہ دار ادارہ ہے، عام انتخابات 2018ءکے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے عملے نے مثالی کام کیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) بابر یعقوب فتح محمد نے بدھ کی صبح الیکشن کمیشن میں قائم کئے گئے شکایت سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
عام انتخابات 2018ءکے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے عملے نے مثالی کام کیا ہے، مجھے فخر ہے کہ میں الیکشن کمیشن کا حصہ ہوں، سیکرٹری الیکشن کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان خود مختار اور ذمہ دار ادارہ ہے، عام انتخابات 2018ءکے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے عملے نے مثالی کام کیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) بابر یعقوب فتح محمد نے بدھ کی صبح الیکشن کمیشن میں قائم کئے گئے شکایت سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں الیکشن کمیشن کا حصہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اہلکار تجربہ کار اور ذمہ دار ہیں ، شکایت سیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران جو بھی شکایات آئیں گی انہیں شکایت سیل وصول کرے گا اور جہاں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی یا فیصلہ چاہئے ہو گا وہ دیا جائے گا۔








