اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں نے دستا ویزات جمع کرادی ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ میں مشینری کی منتقلی کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے ،دستا ویزات سامنے آنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ مشینر ی جدہ گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو عزیزیہ مل کے …
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں نے دستا ویزات جمع کرادی ہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ میں مشینری کی منتقلی کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے ،دستا ویزات سامنے آنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ مشینر ی جدہ گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو عزیزیہ مل کے پیسے ہی نہیں ملے ،اب وزیر اعظم کے بچوں کی جانب سے جمع کرائی گئی دستا ویزات میں ثابت ہو گیا کہ 63 ملین اکاونٹ میں جمع تھے۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے کہہ دیا کہ وزیراعظم کے بچوں کے خلاف کوئی الزام نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے جو نا قابل سماعت ثبوت فراہم کیے آج دستا ویزات جمع کرا کے انہیں مسمار کردیا گیا۔









