اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ قانون اور آئین کے مطابق اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر ملک میں عملدرآمد ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل کیا ہوگا مگر پاکستان مسلم …
عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد ہوگا،مسلم لیگ (ن) صورتحال کا سامنا کرے گی،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ قانون اور آئین کے مطابق اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر ملک میں عملدرآمد ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل کیا ہوگا مگر پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصلہ کے بعد کی صورتحال کا سامنا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے سیاسی کیریئر میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں، وہ فیصلے کے بارے میں فکرمند نہیں۔








