عراق،ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ،25 زخمی

عراق کے شہر کرکوک میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ٹریفک پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل ہانی زین الدین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کرکوک کے شمال میں تیز رفتار آئل ٹینکر ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کےباعث 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، جن میں خواتین …

بغداد۔27اپریل (اے پی پی):عراق کے شہر کرکوک میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ٹریفک پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل ہانی زین الدین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کرکوک کے شمال میں تیز رفتار آئل ٹینکر ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کےباعث 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔