بغداد ۔ 20 اگست (اے پی پی) عراق کی سمندری حدود میں عراق اور ایک دوسرے ملک کے بحری جہازوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے جبکہ عراقی بحری جہاز مکمل طور پر ڈوب گیا۔ اس جہاز پر کم سے کم 21 سیلر سوار تھے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراق اور جمہوریہ سینٹ وینسینٹ کے جہازوں میں تصادم ہوا، جس کے …
عراق میں دو بحری جہازوں کے درمیان تصادم ،4 افراد ہلاک 7 لاپتہ

مزید خبریں
بغداد ۔ 20 اگست (اے پی پی) عراق کی سمندری حدود میں عراق اور ایک دوسرے ملک کے بحری جہازوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہو گئے جبکہ عراقی بحری جہاز مکمل طور پر ڈوب گیا۔ اس جہاز پر کم سے کم 21 سیلر سوار تھے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراق اور جمہوریہ سینٹ وینسینٹ کے جہازوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں عراقی جہاز مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔








