عراق میں 2 امریکی فوجی ہلاک،5 زخمی

واشنگٹن ۔ 14 اگست (اے پی پی) عراق کے شمالی حصے میں مسلح کارروائیوں کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد امریکی قیادت کی اس فوج کا حصہ تھے جو عراق میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہے۔مشترکہ ٹاسک فورس کے کمانڈر …

واشنگٹن ۔ 14 اگست (اے پی پی) عراق کے شمالی حصے میں مسلح کارروائیوں کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد امریکی قیادت کی اس فوج کا حصہ تھے جو عراق میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہے۔مشترکہ ٹاسک فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹونسینڈ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف لڑنے والی پوری اتحادی فوج نے اپنے ان ہیروز کی ہلاکتوں پر ان کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply