عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

تہران۔ 21 جون (اے پی پی) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تہران میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب کے ساتھ ملاقات کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی سیاسی اور مذہبی قوتوں …

تہران۔ 21 جون (اے پی پی) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تہران میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی رہبر انقلاب کے ساتھ ملاقات کے موقع پر عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری اور ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی سیاسی اور مذہبی قوتوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو قابل تعریف قرار دیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے عراق کے اتحاد اور ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امریکا کے مقابلے میں انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply