عرفان صدیقی کی سینئر رپورٹر اور نامور صحافی احمد نورانی پر حملہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر رپورٹر اور نامور صحافی احمد نورانی پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے آزاد صحافیوں کے قلم اور زبان پر پہرے نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے آزاد صحافت کا تحفظ کرتے …

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر رپورٹر اور نامور صحافی احمد نورانی پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے آزاد صحافیوں کے قلم اور زبان پر پہرے نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے آزاد صحافت کا تحفظ کرتے ہیں، پیشہ وارانہ اقدار کا احترام کرنے والے باضمیر صحافیوں کو نشانہ بنانے سے صحافت کو گونگا بہرہ نہیں بنایا جا سکتا۔ عرفان صدیقی نے احمد نورانی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Leave a Reply