علی امین خان گنڈا پور کا گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر کرنل راشد کریم کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر کرنل راشد کریم کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور بہادر بیٹے نے اپنی …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں فوجی گاڑی پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر کرنل راشد کریم کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک اور بہادر بیٹے نے اپنی مادر وطن کی حفاظت اور پاکستان میں امن قائم کرنے کی خاطراپنے خون کی لازوال قربانی پیش کی ہے جس کو پوری پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور سلام پیش کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے پاکستان کی حفاظت کے ضمن میں ایک طویل تاریخ ہے جس میں کرنل راشد کریم بیگ جیسے بہادر افسر کی شہادت ایک اور اضافہ ہے ۔ انہوں نے کرنل راشد کریم کے خاندان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت شہید کے درجات کو بلند کرے اور ان کے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت عطا کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply