علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 975واں سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) امام الاولیاءالشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 975واں سالانہ عرس آج 28اکتوبر اتوار سے شروع ہوگا، عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 11:00بجے دن رسم چادرپوشی سے ہوگا، اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا، اس سال محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کے لےے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات …

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) امام الاولیاءالشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 975واں سالانہ عرس آج 28اکتوبر اتوار سے شروع ہوگا، عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 11:00بجے دن رسم چادرپوشی سے ہوگا، اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا، اس سال محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کے لےے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لےے مبلغ ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ،ملک میں دہشت گردی اور موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لےے محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کےے ہیں، ا س ضمن میں 103عدد سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کے لےے نصب ہیں جبکہ45کیمرہ جات مزید کرایہ پر نصب کروائے جائیں گے، علاوہ ازیں ایک الگ سے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں نصب ہوں گی تاکہ دربار شریف میں ہونے والی سرگرمیوں پر مکمل طور پر نظر رکھی جاسکے