اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران کو عدالت میں حاضر ہو کر اپنی صفائی پیش کرنا چاہیے۔جویشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کوخاندان سمیت احتساب کے لئے پیش کیا اور کوئی استثناءحاصل نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب معاملات قانون سے تجاوز …
عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کا اعتراف کر چکے ہیں، دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران کو عدالت میں حاضر ہو کر اپنی صفائی پیش کرنا چاہیے۔جویشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کوخاندان سمیت احتساب کے لئے پیش کیا اور کوئی استثناءحاصل نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب معاملات قانون سے تجاوز کر جائیں قوائد وضوابط پیچھے رہ جائیں اور حرکتیں کسی اور جانب نکل جائیں تو پھر ہمارے آئین اور قانون کے مطابق تحفظات پر توجہ دی جانی چاہیئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ہماری جانب سے لگائے کے الزامات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انھوں نے ٹیکس چوری کیاور اثاثے چھپائے ہیں۔عمران خان اشتہاری ہیں انہیں عدالت کے سامنے پیش ہوکر اپنی صفائی پیش کرنا چاہیے اور ضمانت حاصل کرنے کے بعد عوام کے پاس آنا چاہیے۔








