عمران خان اپنے جلسوں میں کسی کو گالی اور کسی کی پگڑی اچھالتے ہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں کسی کو گالی اور کسی کی پگڑی اچھالتے ہیں،عوام سے جھوٹ بولتے ہیں اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرنے کے ساتھ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے نوجوان نسل آپ سے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان اپنے جلسوں میں کسی کو گالی اور کسی کی پگڑی اچھالتے ہیں،عوام سے جھوٹ بولتے ہیں اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرنے کے ساتھ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے نوجوان نسل آپ سے نفرت کرنا شروع ہو گئی ہے،انہوں نے کہا جو جعلی دستاویزات عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ ان کا فیصلہ کیا آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیسوں کے لئے کیری پیکر سیریز کھیلی ،عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ہمدرد ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور دیگر پارٹی کے اراکین پاکستان پر اپنی جانیں نثار کر سکتے ہیں،عمران خان اس لئے یہ نہیں کر سکتے کیونکہ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، عمران خان نے عدلیہ اور سرکاری اداروں کا صرف مذاق اڑایا ہے،عدالت کی توہین کی ہے، یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں بھی گھسے،عمران خان جب نااہل ہوں گے تو وہ ججز کو بھی برا کہیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں کی ابتدا ہی ناچ گانے سے ہوتی ہے جو پاکستان کے نظریے اور قیام کے خلاف ہے،انہوں نے آخر میں عمران خان سے اپیل کی کہ خدارا پاکستان کی اخلاقیات نہ بگاڑیں۔

Leave a Reply