عمران خان عدالت کے 44 بار طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہوئے، دانیال عزیز

عمران خان عدالت کے 44 بار طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہوئے، دانیال عزیز پی ٹی آئی نے جو دستاویزات پیش کیں وہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لی گئی تھیں اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے 44 بار طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہوئے، پی ٹی آئی نے جو …

عمران خان عدالت کے 44 بار طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہوئے، دانیال عزیز
پی ٹی آئی نے جو دستاویزات پیش کیں وہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لی گئی تھیں

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت کے 44 بار طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہوئے، پی ٹی آئی نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ سے لی گئی تھیں۔ جمعرات کو یہاں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اور وزیر برائے نجکاری محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پریس کانفرنسوں میں الزامات کی بھرمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ وہ شریف خاندان کی لندن کی جائیداد کی 2006ءسے قبل کی ملکیت ثابت کریں۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کا یو ٹرن پوری طرح ثابت ہوچکا ہے۔ عمران خان نے خود ہی اپنا جھوٹ ثابت کردیا ہے اور اس کی نئی قلابازی بری طرح فیل ہوگئی ہے، عمران کا جھوٹ اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اپنے جن ککس پر بدعنوانی کا الزام لگاتے تھے وہ ان کی تصویریں ویب سائٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو صوبہ میں بدعنوانی کی نشاندہی پر برطرف کیا۔

Leave a Reply