عمران خان نے انکم ٹیکس ریٹرنز میں اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا، دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس چوری کئے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرنز میں انہوں نے اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیکس چوری کئے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرنز میں انہوں نے اپنے اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں عمران خان نے مالیاتی ریکارڈ کے حوالے سے جو دستاویزات پیش کی ہیں ، اس میں غلط بیانی اور عدم مطابقت واضح ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ نیازی سروسز نامی آف شور کمپنی میں عمران خان نے کئی ملین پاﺅنڈ رکھے تھے اور اس رقم کا کوئی حساب کتاب نہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے لندن میں جو فلیٹ خریدا ہے اس کے پیسے ان کے پاس نہیں تھے اور انہوں نے پراپرٹی کو مارکیٹ میں رکھ کر قرضہ لیا، کیری پیکر اور کرکٹ کاﺅنٹی سے انہوں نے جو رقم کمائی ہے اس سے فلیٹ کی قیمت پوری نہیں ہوتی۔

Leave a Reply