عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5حلقوں سے الیکشن جیت کر کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملکی تاریخ میں پانچ قومی حلقوں سے عام انتخابات 2018 ءمیں حصہ لیکر اور تمام حلقے جیت کر کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، قبل ازیں ذوالفقار علی بھٹو عام انتخابات میں چار حلقوں سے حصہ لیکر بیک وقت کامیاب ہونے کا ریکارڈ ہولڈر تھے جسے مخدوم جاوید ہاشمی نے ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملکی تاریخ میں پانچ قومی حلقوں سے عام انتخابات 2018 ءمیں حصہ لیکر اور تمام حلقے جیت کر
کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، قبل ازیں ذوالفقار علی بھٹو عام انتخابات میں چار حلقوں سے حصہ لیکر بیک وقت کامیاب ہونے کا ریکارڈ ہولڈر تھے جسے مخدوم جاوید ہاشمی نے ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پانچ حلقوں سے حصہ لیا مگر وہ چار حلقوں سے کامیاب ہوسکے تھے، ایک حلقہ سے ہار گئے تھے یوں وہ ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوئے مگر نیا ریکارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہے تاہم عام انتخابات 2018 ءمیں عمران خان نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میانوالی لاہور اسلام آباد کراچی اور بنوں سے کھڑے ہوئے اور کامیابی حاصل کی، اس طرح انہوں نے پانچوں حلقوں سے کامیابی حاصل کرکے نہ صرف ذوالفقار علی بھٹو کے چار حلقوں سے منتخب ہونے کے ریکارڈ کو توڑ دیا بلکہ پانچوں حلقوں سے کامیاب ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

مزید خبریں