عمران خان چاہے عوام کو جتنا مرضی گمراہ کر لیں ان کے خلاف منی ٹریل، بنی گالہ کی غیر قانونی ملکیت سمیت جتنے بھی مقدمات ہیں ان کا حساب ہو گا اور انہیں سزا بھی ملے گی،طلال چوہدری اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہے عوام کو جتنا مرضی گمراہ کر لیں ان کے خلاف …
عمران خان چاہے عوام کو جتنا مرضی گمراہ کر لیں ان کے خلاف منی ٹریل، بنی گالہ کی غیر قانونی ملکیت سمیت جتنے بھی مقدمات ہیں ان کا حساب ہو گا اور انہیں سزا بھی ملے گی،طلال چوہدری

مزید خبریں
عمران خان چاہے عوام کو جتنا مرضی گمراہ کر لیں ان کے خلاف منی ٹریل، بنی گالہ کی غیر قانونی ملکیت سمیت جتنے بھی مقدمات ہیں ان کا حساب ہو گا اور انہیں سزا بھی ملے گی،طلال چوہدری
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہے عوام کو جتنا مرضی گمراہ کر لیں ان کے خلاف منی ٹریل، بنی گالہ کی غیر قانونی ملکیت سمیت جتنے بھی مقدمات ہیں ان کا حساب ہو گا اور انہیں سزا بھی ملے گی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ایک طرف بیرون ملک تک رسائی کر کے وزیر اعظم کے خلاف ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں جو کہ آج تک نہیں ملے دوسری جانب عمران خان کا مقدمہ ہے جس میں بے شمار ایسے ثبوت موجود ہیں کہ انہیں سزا مل جانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف کی جے آئی ٹی سے جو تصویر لیک ہوئی ہے جب اس کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے خلاف جب شکایت درج کروائی تو جے آئی ٹی نے کہا کہ ہم خود ہی کمیشن بنائیں گے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جہاں سے تصویر لیک ہوئی وہ اس معاملے کی تحقیقات کیسے کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جے آئی ٹی ہے جو وزیر اعظم کو تو طلب کرتی ہے لیکن جس نے تصویر لیک کی اس کا نام نہیں بتاتی یا تو جے آئی ٹی خود بچنا چاہ رہی ہیں یا کسی کو بچانا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم محمد نواز شریف پر پانامہ کیس ایک جھوٹا مقدمہ ہے اور یہ بات ثابت بھی ہو چکی ہے اس کے باوجود اس مقدمے کو سیاسی مفاد کے لئے طول دیا جا رہا ہے جو کہ غیر مناسب اور سراسر زیادتی ہے۔








