عمران خان کی آف شور کمپنی کے حوالے سے کیس میں درخواست گزارکی نئی متفرق درخواست پرعمران خان اورپی ٹی آئی سے جواب طلب

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی کے حوالے سے کیس میں درخواست گزارکی نئی متفرق درخواست پرعمران خان اورپی ٹی آئی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج بدھ کی صبح تک ملتوی کردی ہے، منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی آف شور کمپنی کے حوالے سے کیس میں درخواست گزارکی نئی متفرق درخواست پرعمران خان اورپی ٹی آئی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج بدھ کی صبح تک ملتوی کردی ہے، منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرچیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے کہاکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے آپ سے جو سوالات پوچھے تھے، تحمل سے انکے جوابات دیںاوراپنی گزارشات بیان کریںآجکل انرجی لیول پہلے ہی کم ہے اس لئے آرام سے کام کرینگے، نعیم بخاری نے اپنے دلائل کا آغازکرتے ہوئے موقف اپنایاکہ 2002 ءتک عمران خان پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے وہ 1978 ءسے 1988 ءتک پروفیشنل کرکٹر رہے وہ کاﺅنٹی کرکٹ انگلینڈ میں بھی کھیلتے رہے اور1981 تک پاکستان میں مقیم نہیں تھے چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ ہمارا سوال یہ ہے کہ پاکستان میں اور غیر ملک میں مقیم کیلئے قانون کیا کہتا ہے،عمران خان پرالزام ہے کہ لندن فلیٹس نیازی سروسز لمیٹڈ عمران خان کی ملکیت تھی وہ پاکستانی کمپنی نہیں تھی ان پریہ بھی الزام ہے کہ عمران خان نے فلیٹ کے بارے میں درست ڈکلیریشن نہیں دی ، اس کے ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایمنسٹی سکیم پاکستانیوں کے لئے تھی، جبکہ نیازی سروسز لمیٹڈ پاکستان میں قائم کمپنی نہیں تھی فاضل وکیل نے کہاکہ میں عدالت کے تمام سوالوں کے جوابات دوںگا جسٹس فیصل عرب نے استفسارکیاکہ کیا عمران خان آف شور کپمنی کے شیئرز ہولڈر تھے ، نعیم بخاری نے کہاکہ کمپنی میں عمران خان شیئرز ہولڈرز نہیں تھے ، سماعت کے دوران حنیف عباسی کے وکیل ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہاکہ 1972ء کے کاغذات نامزدگی میں لندن فلیٹ ظاہر نہیں کیا جس پرچیف جسٹس نے ان سے کہاکہ آپ نے اپنی درخواست میں یہ موقف نہیں اپنایا اورکوئی شخص اپنی درخواست سے باہر نہیں جا سکتا۔ لیکن اس کے باوجود آپ کا پوائنٹ نوٹ کر لیا ہے۔

Leave a Reply