اسلام آباد ۔28 جولائی(اے پی پی)معروف امریکی روزنامے ” نیو یارک ٹائمز“ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی انتخابات میں متاثر کن کامیابی کو سراہتے ہوئے امریکا ، چین اور بھارت پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ اپنے اداریے میں نیو یارک ٹائمز نے لکھا کے عمران کا بنیادی ایجنڈا پاکستان اصلاحات اور گورننس کی بہتری ہے تاکہ ملک میں سرگرم …
عمران کی قیادت میں انکی سیاسی جماعت نے پاکستان کے عام انتخابات میں متاثر کن کامیابی حاصل کی ہے، نیو یارک ٹائمز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔28 جولائی(اے پی پی)معروف امریکی روزنامے ” نیو یارک ٹائمز“ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی انتخابات میں متاثر کن کامیابی کو سراہتے ہوئے امریکا ، چین اور بھارت پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ اپنے اداریے میں نیو یارک ٹائمز نے لکھا کے عمران کا بنیادی ایجنڈا پاکستان اصلاحات اور گورننس کی بہتری ہے تاکہ ملک میں سرگرم مختلف گروہوں کو سہولیات فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کے سرپرستوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ اخبار کے مطابق پاکستان جیسے مسائل سے دو چار اور کرپشن زدہ ملک میں ایک کرشماتی قیادت ہی عوام کی خواہشات پر پورا اتر سکتی ہے اور عمران خان کو اس حوالے سے مختلف سمتوں میں کام کرنا ہوگا۔







