عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران کورونا ہے، اقوام متحدہ

برلن۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو ’عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران‘ قرار دے دیا ہے۔ برلن میں ہونے والی ورلڈ ہیلتھ سمٹ کے افتتاحی آن لائن سیشن میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کی خاطر عالمی سطح پر یک جہتی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹ اشٹائن مائر نے زور دیا کہ …

برلن۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو ’عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران‘ قرار دے دیا ہے۔ برلن میں ہونے والی ورلڈ ہیلتھ سمٹ کے افتتاحی آن لائن سیشن میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کی خاطر عالمی سطح پر یک جہتی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹ اشٹائن مائر نے زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک کو بالخصوص ویکسین کی تیاری میں ’خود غرضی‘ کی بجائے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں کووڈ 19 کا بحران توجہ کا حامل رہے گا۔