وزیراعظم محمد نواز شریف کا چیمپینز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب عیدالفطر کے موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بھرپور آمد کا بھی ذکر کیا اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیمپینز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے اپنے خطاب میں عیدالفطر کے موقع پر …
عیدالفطر کے موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بھرپور آمد کا بھی ذکر کیا
وزیراعظم محمد نواز شریف کا چیمپینز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب
عیدالفطر کے موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بھرپور آمد کا بھی ذکر کیا
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیمپینز ٹرافی کی فاتح کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے اپنے خطاب میں عیدالفطر کے موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بھرپور آمد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے میری ٹیلی فون پر بات ہو رہی تھی انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں ہر طرف لاکھوں سیاح آئے ہوئے ہیں، ہوٹلز، موٹلز میں جگہ نہیں ہے، انہوں نے خیمے بھی لگا رکھے ہیں، لوگ گاڑیوں میں بھی راتیں بسر کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے مجھے یہی بتایا کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ صورتحال دو تین سالوں سے سن رہا ہوں، گلیات یا مری یا ان علاقوں میں ناران کاغان کی بات نہیں کر رہا، میں نیلم ویلی، لیپہ اور پورے آزاد کشمیر کی بات کر رہا ہوں، گلگت بلتستان کی بات کر رہا ہوں، لوگ جوق در جوق وہاں پہنچ رہے ہیں۔









