غریب اور جسمانی معذوری کا شکار دیہی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے ان میں گائیں اور بھینسوں کی تقسیم ایک شاندار ،دورس اور انقلابی اقدام ہے،سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز میڈم سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب اور جسمانی معذوری کا شکار دیہی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے ان میں اعلی نسل کی گائیں ،بھینسوں کی تقسیم ایک شاندار ،دورس اور انقلابی اقدام ہے جس کے نتیجہ میں خاندان کا بوجھ تصور …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز میڈم سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب اور جسمانی معذوری کا شکار دیہی خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے ان میں اعلی نسل کی گائیں ،بھینسوں کی تقسیم ایک شاندار ،دورس اور انقلابی اقدام ہے جس کے نتیجہ میں خاندان کا بوجھ تصور ہونے والی ان معذور خواتین کو نہ صرف بھر پور عزت ملے گی بلکہ اپنے جانوروں سے حاصل ہو نے والے دودھ اور دیگر فوائد کے زریعے یہ خواتین اپنی اور اپنے اہل و عیال کی روزمرہ معاشی ضروریات بہتر اور باعزت انداز میں پورا کرنے کے قابل بھی ہو سکیں گی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین میں سے غریب ترین اور معذور خواتین /بچیوں میں گائیں اور بھینسوں کی تقسیم ایک شاندار ،دورس اور انقلابی اقدام ہے۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ بد قسمتی سے جب بھی یہ ملک میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہوتاہے عین اسی وقت ملک دشمن اندرونی اور بیرونی طاقتیں سازشوں میں مصروف ہو جاتی ہیں۔

Leave a Reply