اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریلیف سب سے اہم ہے۔ جی 20 ممالک کی جانب سے غریب ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے اعلان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکی ابتداءمیں وزیر …
غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریلیف سب سے اہم ہے، جی 20ممالک کی جانب سے ملنے والے ریلیف سے 76 ممالک فائدہ اٹھائیں گے، سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریلیف سب سے اہم ہے۔ جی 20 ممالک کی جانب سے غریب ممالک کے لیے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کے اعلان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکی ابتداءمیں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی رابطوں کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی کورونا وباءکے دوران مدد کی بات کی تھی ، جس کا اب ا حساس کیا گیا ہے ۔ذوالفقار بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جی 20ممالک کی جانب سے ملنے والے ریلیف سے اب 76ممالک فائدہ اٹھائیں گے۔








