غزہ۔22جنوری (اے پی پی):غزہ میں بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث غزہ کی پٹی کے رہائشیوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے مصائب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے، خیمے ڈوب گئے اور بچے کھچے مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل …
غزہ میں شدید سردی اور عمارتوں کے گرنے سے 4 بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

مزید خبریں
غزہ۔22جنوری (اے پی پی):غزہ میں بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث غزہ کی پٹی کے رہائشیوں اور بے گھر ہونے والے افراد کے مصائب میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے، خیمے ڈوب گئے اور بچے کھچے مکانات بھی منہدم ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ شدید سردی اور عمارتوں کے گرنے کے نتیجے میں اب تک 17 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے آغاز سے اب تک 17 سے زائد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 90 سے زائد رہائشی عمارتوں کو جزوی طور پر شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، جس سے ہزاروں شہریوں کی زندگیوں کو براہِ راست خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے اس افسوس ناک صورتحال کی جانب اشارہ کیا کہ غزہ میں تقریباً 90 فیصد پناہ گاہیں سیلابی ریلوں اور بارش کے پانی کی وجہ سے مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مختلف علاقوں میں شہریوں کے تمام خیمے متاثر ہوئے اور پانی میں ڈوب ہو گئے، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندان اپنی عارضی پناہ گاہوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں اور اس صورتحال میں لوگوں کے کپڑے، بستر اور کمبل بھی ضائع ہو گئے ہیں، جس نے انسانی المیے کی شدت کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسمی خرابی کے آغاز سے اب تک شہری دفاع کی ٹیموں کو شہریوں کی جانب سے مدد کے لیے 5000 سے زائد کالیں اور اپیلیں موصول ہو چکی ہیں۔
ترجمان نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی امداد اور ہنگامی انسانی ضروریات کی فراہمی کے لئےفی الفور اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اب فوری طور پر تعمیرِ نو کا عمل شروع کیا جائے اور ایسے محفوظ مکانات فراہم کیے جائیں جو انسانی وقار اور زندگی کے تحفظ کی ضمانت دے سکیں۔








