رام اللہ ۔26فروری (اے پی پی):غزہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث چھ نوزائیدہ بچے انتقال کر گئے۔اے ایف پی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث چھ نوزائیدہ بچوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے غزہ کی پٹی میں شدید سردی لہر آئی ہے۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو …
غزہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث چھ نوزائیدہ بچے انتقال کر گئے

مزید خبریں
رام اللہ ۔26فروری (اے پی پی):غزہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث چھ نوزائیدہ بچے انتقال کر گئے۔اے ایف پی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ شدید سرد موسم کے باعث چھ نوزائیدہ بچوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے غزہ کی پٹی میں شدید سردی لہر آئی ہے۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’شدید سرد موسم کی لہر کے دوران حرارت پہنچانے کے کسی نظام کی عدم موجودگی کے باعث ایک ہفتے کے دوران چھ نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق مشرقی بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں کو حالیہ دنوں میں شدید سرد موسم کی لہر کا سامنا ہے جہاں درجہ حرارت صفر سیلسیئس تک گر جاتا ہے۔
جنگ بندی کے دوران غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچائی جا رہی ہے تاہم اس وقت بھی لاکھوں فلسطینی شہری خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔غزہ کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے ملبے کے قریب رہائش پذیر ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔








