جنیو ا۔26فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں طبی راہداریوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے بصورت دیگر مریضوں کو نکالنے کے لیے برسوں لگ جائیں گے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ بات ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رک پیپر کورن نے غزہ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مغربی کنارے میں ہونے …
غزہ میں طبی راہداریوں کو توسیع نہ دی گئی تو اس کے صحت کے حوالے سے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ، ڈبلیو ایچ او

مزید خبریں
جنیو ا۔26فروری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں طبی راہداریوں کو وسعت دینے کی ضرورت ہے بصورت دیگر مریضوں کو نکالنے کے لیے برسوں لگ جائیں گے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ بات ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رک پیپر کورن نے غزہ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے صحت کی دیکھ بھال پر اثرات کے بارے میں بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے پر تشدد اور حملوں میں شدید اضافہ دیکھ رہے ہیں۔








