غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع

غزہ۔1ستمبر (اے پی پی):فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں 25 برس بعد گزشتہ ہفتے پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اے ایف پی نے غزہ کی وزارت صحت میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر موسیٰ عابد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی صحت کے اہلکار اقوام متحدہ اور این جی اوز …

غزہ۔1ستمبر (اے پی پی):فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں 25 برس بعد گزشتہ ہفتے پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اے ایف پی نے غزہ کی وزارت صحت میں پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر موسیٰ عابد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی صحت کے اہلکار اقوام متحدہ اور این جی اوز کے ساتھ ’مرکزی علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کر دی ہے۔

وسطی غزہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کے بعد جنوبی غزہ اور پھر شمالی غزہ میں ویکسین مہم چلائے جائے گی۔اس ویکسینیشن مہم کا مقصد علاقے میں 10 سال سے کم عمر کے چھ لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مائیکل ریان نے رواں ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ غزہ میں ویکسین کی 12 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ مزید 400,000 خوراکیں پہنچنا باقی ہیں۔

رام اللہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ اردن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں وسطی غزہ سے تعلق رکھنے والے 10 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اسرائیل نے غزہ میں ویکسینیشن کے لیے جنگ میں تین روزہ ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے‘ پر اتفاق کیا ہے۔