غزہ کے الشفا ہسپتال پر 18 مارچ کواسرائیلی فوج کی دوسری چھاپہ مار کارروائی کے بعداب تک 21مریض ہلاک ہو چکے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا ۔1اپریل (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا پر 18 مارچ کواسرائیلی فوج کی دوسری چھاپہ مار کارروائی کے بعد اب تک 21مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ازہانوم گریبیس نے ایک پر ایک بیان میں الشفا کے اندر ایک ہیلتھ ورکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 100 سے زائد مریض( جن …

جنیوا ۔1اپریل (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا پر 18 مارچ کواسرائیلی فوج کی دوسری چھاپہ مار کارروائی کے بعد اب تک 21مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ازہانوم گریبیس نے ایک پر ایک بیان میں الشفا کے اندر ایک ہیلتھ ورکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 100 سے زائد مریض( جن میں چار بچے اور 28 نازک مریض شامل ہیں) ہسپتال کے اندر پھنسے ہوئے تھے جن کی دیکھ بھال کے ضروری ذرائع نہیں تھے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ہسپتال کی بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی ناقص صفائی اور پانی کی کمی کی وجہ سے متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ کھانا انتہائی محدود ہے اور یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ممکنہ طور پر جان لیوا ہے جن کی حالت خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ رسائی اور انسانی ہمدردی کی راہداری کو آسان بنائے تاکہ مریضوں کی جان بچا ئی جاسکے۔

مزید خبریں