اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفرالحق نے غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے قومی اداروں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے مدعو کرنے پر سینیٹ میں سینیٹرز کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے …
غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے قومی اداروں کے درمیان بات چیت ہونی چاہئے، راجہ ظفرالحق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفرالحق نے غلط فہمیوں کے خاتمے کے لیے قومی اداروں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے مدعو کرنے پر سینیٹ میں سینیٹرز کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دینے پر آرمی چیف کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بھی سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں اور وہاں اٹھائے گئے تمام سوالات کے جوابات بھی دے چکے ہیں۔ راجہ ظفرالحق نے غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے اداروں میں بات چیت کے عمل میں تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی سیاست میں مستقل مزاجی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ حال ہی میں منعقدہ سینیٹ انتخابات پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر تھا کہ صادق سنجرانی رضاکارانہ طور پر ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان بالا کے چیرمین کے طور پر سامنے آتے۔ انصاف کے نظام سے متعلق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیانیے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ میں اصلاحات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔








