اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم محمد خان بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں اور ری فلنگ پر اوگرا قانون کے مطابق کارروائی کررہاہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آصف خان، نذیر جٹ،نعیمہ کشور،عالیہ کامران،شازیہ صوبیہ اسلم اور دیگر کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم محمد خان بگٹی نے کہا کہ اوگرا نے بہارہ کہو میں گھر …
غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں اور ری فلنگ پر اوگرا قانون کے مطابق کارروائی کررہاہے، محمد خان بگٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم محمد خان بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں اور ری فلنگ پر اوگرا قانون کے مطابق کارروائی کررہاہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آصف خان، نذیر جٹ،نعیمہ کشور،عالیہ کامران،شازیہ صوبیہ اسلم اور دیگر کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم محمد خان بگٹی نے کہا کہ اوگرا نے بہارہ کہو میں گھر میں ایل پی جی پلانٹ چلائے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی اور اسے بند کروایا اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی۔
اسی طرح تافتان سے آنے والے بوزر کو قبضہ میں کیاگیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تاہم عدالت نے ایک ہزار روپیہ جرمانہ کرکے اسے رہا کر دیا۔اوگرا کی جانب سے سیفٹی کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں،اوگرا اپنا کام کررہا ہے،لیکیج کی وجہ سے بند کمروں میں رکھے سلنڈروں سے زیادہ نقصان ہوتا ہے،اوگرا چھاپے مار کارروائی بھی کرتا ہے۔
اس کو مزید بہتر کریں گے۔ملتان میں تیل سے بھرے کنٹینر کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی،لائسنس معطل کیا گیا اور جرمانہ عائد کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ غیر محفوظ جگہ پر پٹرول یا گیس کی فروخت ممنوع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس علاقہ سے گیس نکلتی ہے وہاں کے پانچ کلومیٹر کے اندر گیس کی فراہمی کا سپریم کورٹ کا حکم ہے اور انہیں ترجیح بنیادوں پر گیس دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کمپنیاں سی ایس آر فنڈ سے پابند ہیں کہ ان علاقوں میں ترقیاتی کام کریں۔اس کے کئے ایک مشترکہ فنڈ ہوتا ہے۔








