اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جو لوگ ہماری جماعت میں دراڑوں کے خواہشمند ہیں انہیں پہلے بھی ناکامی ہوئی اور آئندہ بھی ناکامی ہو گی، انٹیلی جنس بیورو فہرست کی تردید کر چکا ہے۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد ہو رہا …
فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد ہو رہا ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جو لوگ ہماری جماعت میں دراڑوں کے خواہشمند ہیں انہیں پہلے بھی ناکامی ہوئی اور آئندہ بھی ناکامی ہو گی، انٹیلی جنس بیورو فہرست کی تردید کر چکا ہے۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد ہو رہا ہے، معاملہ اٹھایا بھی ہم نے تھا اور نمٹائیں گے بھی ہم، اس سے پہلے کسی اور حکومت کو اس کی توفیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو اعتماد میں لے کر جو اتفاق رائے کیا جاتا ہے اس پر عملدرآمد ہوتا ہے اور فاٹا اصلاحات پر عملدآمد کا طریقہ کار بھی اتفاق رائے سے طے ہوا تھا جس پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ بھی جلد حل ہو جانا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی، اس ملک میں جمہوریت ہے اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔








