فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کا فاٹا اصلاحات پر بھرپور اعتماد کا اعلان

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے فاٹا اصلاحات پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف فاٹا بلکہ پورے ملک کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی، غالب اسد خان، ڈاکٹر جی جی جمال، نذیر خان، ساجد حسین طوری اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی قیصر …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے فاٹا اصلاحات پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف فاٹا بلکہ پورے ملک کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی، غالب اسد خان، ڈاکٹر جی جی جمال، نذیر خان، ساجد حسین طوری اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال نے جمعہ کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ فاٹا کے تمام اراکین پارلیمنٹرین اور سٹیک ہولڈرز کی فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر مکمل مفاہمت ہو گئی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے فاٹا نہ صرف قومی دھارے میں شامل ہو گا بلکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہو چکا ہے اور اب حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس کی منظوری دیدی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا بڑا حصہ ترقیاتی ایجنڈا ہے اور اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ انضمام سے قبل ترقیاتی کام شروع کیا جائے۔

Leave a Reply