فتح اللہ گولن ترکی میں ناکام بغاوت کا ذمہ دار قرار

انقرہ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ترکی نے واضح طور پر فتح اللہ گولن کو ناکام بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ناکام بغاوت بلاشبہ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم نے کی تھی اور ہماری حکومت نے اس …

انقرہ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ترکی نے واضح طور پر فتح اللہ گولن کو ناکام بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ناکام بغاوت بلاشبہ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم نے کی تھی اور ہماری حکومت نے اس دہشت گرد گروپ اور اس کے راہنماﺅں کے عزائم اور حرکات مسلسل بے نقاب کئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ناکام بغاوت اس تنظیم کا حالیہ مجرمانہ فعل ہے۔ جس سے فتح گولن کی دہشت گردی کا پتہ چلتا ہے ۔ اس دہشت گرد گروپ کے خلاف کئے گئے آپریشن میں اب تک 6,000 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور فوجی بغاوت کرنے والے 100 سے زائد افراد کو مردہ حالت میں پکڑا جا چکا ہے جبکہ یہ آپریشن تا حال جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 190 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے اور 1400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ناکام بغاوت میں ملوث 8افراد کا ایک گروپ ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر یونان فرار ہوگیا ان مشتبہ افراد اور ہیلی کاپٹر کی واپسی کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply