فرانسیسی بار میں پارٹی کے دوران آتشزدگی کے واقعہ میں 13 افراد ہلاک، چھ زخمی

پیرس ۔ 6 اگست (اے پی پی) فرانس کے ایک بار میں پارٹی کے دوران آتشزدگی کے واقعہ میں 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق یہ واقع شمالی فرانس کے شہر روئین میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی بار میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران موم بتیاں جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی ۔ حکام نے بتایا کہ پارٹی جمعہ …

پیرس ۔ 6 اگست (اے پی پی) فرانس کے ایک بار میں پارٹی کے دوران آتشزدگی کے واقعہ میں 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق یہ واقع شمالی فرانس کے شہر روئین میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی بار میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران موم بتیاں جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی ۔ حکام نے بتایا کہ پارٹی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاری تھی اور آتشزدگی کے نتیجے میں پلاسٹک کے جلنے سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

Leave a Reply