لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):چرچ آف پاکستان اور تمام مذاہب و مسالک نے فرانس میں رسول اکرم ﷺکے خاکے بنانے اور نمائش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرانسیسی صدر کے عمل سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔تمام آسمانی مذاہب ، شخصیات اور کتب کے تقدس کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کی فوری ضرورت ہے۔اسلامو فوبیا سے مسلمان اور دیگر مذاہب کے ماننے والے …
فرانسیسی صدر کے عمل سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں،حافظ محمد طاہر اشرفی

مزید خبریں
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):چرچ آف پاکستان اور تمام مذاہب و مسالک نے فرانس میں رسول اکرم ﷺکے خاکے بنانے اور نمائش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ فرانسیسی صدر کے عمل سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔تمام آسمانی مذاہب ، شخصیات اور کتب کے تقدس کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کی فوری ضرورت ہے۔اسلامو فوبیا سے مسلمان اور دیگر مذاہب کے ماننے والے متاثر ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا فرانس کی صورتحال پر موقف دنیا کے امن پسندوں اور مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماءکونسل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ مختلف مذاہب و مسالک کے قائدین نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چرچ آف پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر آزاد مارشل، فادرجیمزچنن، پادری عمائنول کھوکھر، پادری عابد، مولانا سید ضیا اللہ شاہ بخاری، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا زبیر عابد،مولانا اسلم صدیقی ، مولانا عبد الیقوم فاروقی ، علامہ یونس حسن، سید اسامہ بخاری، مولانا نعیم بادشاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ رہنمائوں نے کہا کہ تمام آسمانی مذاہب امن ، محبت اور سلامتی کا درس دیتے ہیں۔فرانس میں جو ہو رہا ہے اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ چرچ آف پاکستان اور پاکستان میں موجود تمام مذاہب فرانس کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالم اسلام اور دنیا کے امن پسندوں کی ترجمانی کی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ برادر اسلامی ممالک اور عالمی دنیا سے رابطہ میں ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس صورتحال پر اجتماعی موقف اپنانے کی قراردادیں لائی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم ، رابطہ عالم اسلامی ، جامع? الازہر سمیت دنیا اسلام اور بین المذاہب مکالمہ پر کام کرنے والی تنظیموں کے رابطہ کر رہے ہیں۔ رسول اکرم کی ناموس ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ ناموس مصطفیٰ کے سامنے کوئی مصلحت نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر میں سیرت مصطفیٰ ، اطاعت مصطفی کے عنوان پر اجتماعات ہونگے۔








