فرانس اور برطانیہ میں طوفان گوریٹی سے بڑے پیمانے پر تباہی ، لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل

پیرس۔10جنوری (اے پی پی):فرانس اور برطانیہ میں طوفان گوریٹی سے بڑے پیمانے پر تباہی اور لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ماہرین موسمیات نے دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز ہوائوں پر مشتمل طوفان کے خطر ات کے پیش نظر برطانیہ سے جرمنی تک لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جنوب مغربی برطانیہ …

پیرس۔10جنوری (اے پی پی):فرانس اور برطانیہ میں طوفان گوریٹی سے بڑے پیمانے پر تباہی اور لاکھوں افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق یورپی ماہرین موسمیات نے دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز ہوائوں پر مشتمل طوفان کے خطر ات کے پیش نظر برطانیہ سے جرمنی تک لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جنوب مغربی برطانیہ کے سِکیلی اور کارن وال میں سرخ رنگ کی آندھی سے بھی خبر دار کیا ہے۔

طوفان کے باعث فرانس میں شمالی نارمنڈی خطے میں تقریباً 380,000 گھروں کو جبکہ برطانیہ میں تقریباً 65,000 گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ،رات کے وقت فرانس کے شمال مغربی علاقے مانچے میں طوفانی ہوائوں کی رفتار 213 تا 216 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے ریکارڈ کی گئی۔طوفان کے باعث کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ طوفان کے زیر اثر برطانیہ کے بعض حصوں میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک آندھی آنے کی توقع ہے اور ساحلی علاقوں میں بڑی سمندری لہریں خطرناک حالات پیدا کرسکتی ہیں۔

ویلز، وسطی اور شمالی برطانیہ کے بعض حصوں میں برفباری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے تو بعض علاقوں میں 30 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشگوئی ہوئی ہے۔برطانوی نیشنل ریلوے نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں ٹرین سروسز متاثر ہوں گی اور جب تک ضروری نہ ہو سفر سے گریز کریں۔شمالی فرانس میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں اور 30 دیگر صوبوں میں خطرنا موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہیں۔

جرمنی کے شمالی حصوں میں شدید برفباری اور تیز ہوائوں کے بعد سکولوں، ہسپتالوں اور نقل و حمل کے ذرائع کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ جرمن محکمہ موسمیات (DWD) نے کہا ہے کہ طوفان کے باعث ملک کے شمالی حصوں میں 15 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ اس صورتحال میں جرمنی کے شمالی شہروں ہیمبرگ اور بریمن میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔جرمن ریلوے کمپنی ڈوئیچے باہن نے آنے والے دنوں میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں