راولپنڈی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے علاقہ سپین تیزا میں انٹیلی …
فرنٹیئر کور بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 31 جولائی (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے قلعہ عبداللہ کے علاقہ سپین تیزا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک خصوصی کارروائی میں ایک گاڑی سے 2 ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ بیان کے مطابق کارروائی میں دو مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔








