فروری 2021کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):فروری 2021کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سیکوریٹراینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 2257نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ فروری 2021کے دوران 99فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن بذریعہ نیٹ کرائی گئی ہے جبکہ 30فیصد درخواست دہند گان کو ایک دن میں رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ مزید برآں 175غیر ملکی صارفین …

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):فروری 2021کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سیکوریٹراینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 2257نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ فروری 2021کے دوران 99فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن بذریعہ نیٹ کرائی گئی ہے جبکہ 30فیصد درخواست دہند گان کو ایک دن میں رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔

مزید برآں 175غیر ملکی صارفین نے سمندر پار سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37ہزار 54تک پہنچ چکی ہے۔ فروری 2021کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ 765کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جبکہ لاہور اور کراچی کے ایس ای سی پی دفاتر سے بالترتیب 634اور 361کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ اس دوران 52مختلف کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔
\395

مزید خبریں